کراچی، ٹیچنگ /نان ٹیچنگ اسٹاف کی بیرون ملک چھٹی کی این او سی کا اختیار وائس چانسلر کو منتقل

منگل 17 مئی 2016 20:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) گورنر سندھ اور سرکاری شعبہ کی جامعات کے چانسلر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے متعلقہ وائس چانسلرز / ڈائریکٹرز کو اپنے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کو قواعد و ضوابط کے تحت بیرون ملک چھٹی کی این او سی جاری کرنے کے اختیارات دے دئیے ہیں ، واضح رہے کہ گورنر سندھ سے فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (ایف اے پی یو اے ایس اے) نے اس سلسلہ میں درخواست کی تھی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وائس چانسلرز، پرو وائس چانسلرز اور ڈینز کی بیرون ملک چھٹی کے بارے میں این او سی کے اجراء کا طریقہ کار وہی رہے گا جو اس وقت ہے۔

متعلقہ عنوان :