عراق میں تین بم دھماکوں میں 69افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہوگئے‘ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 17 مئی 2016 20:35

عراق میں تین بم دھماکوں میں 69افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہوگئے‘ہلاکتوں ..

بغداد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17مئی۔2016ء) عراق میں تین بم دھماکوں میں 69افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہوگئے ،بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ،داعش نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق عراق میں تین بم دھماکوں میں 69افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

سب سے مہلک حملہ بغداد کے شمال میں واقع ضلع الشاب کی ایک مارکیٹ میں کیا گیا جس میں 38افرادہلاک او ر70دیگر زخمی ہوگئے۔وزارت داخلہ کے ترجمان سعد مان نے کہا کہ یہ دھماکا ایک خاتون خودکش بمبار نے کیا تھا تاہم ایک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ پہلے سڑک کنارے ایک بم دھماکا ہوا جس کے بعد خودکش حملہ ہوا۔حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بغداد کے علاقے صدر میں بارود سے بھری ایک گاڑی میں دھماکا ہوگیا جس کے باعث کم از کم 18 افراد ہلاک او ر35زخمی ہوگئے۔

دورا میںفروٹ اور سبزی منڈی میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 8افراد ہلاک اور 22دیگر زخمی ہوگئے۔جون 2014 کے بعد سے شہر میں داعش کے حملوں میں کمی واقع ہوئی ہے، تاہم پچھلے کچھ ہفتوں کے دوران بغداد عسکریت پسند تنظیم کے نشانے پر رہا ہے۔دوسری جانب امریکا نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش اپنے زیر قبضہ علاقوں میں سے نصف کے قریب علاقے کھو چکا ہے۔ پنٹاگون کے مطابق داعش نے عراق کے جتنے علاقے پر قبضہ کیا تھا، ا س کا قریباً 45 فیصد واپس حاصل کر لیا گیا ہے جبکہ شام میں ایسے علاقے 20 فیصد تک ہیں۔

متعلقہ عنوان :