پشاور مسافر گاڑیوں کی تلاشی کے دوران مشکوک شخص سے حساس اداروں کے کارڈز برآمد ،ملزم گرفتار

منگل 17 مئی 2016 20:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) پشاور کینٹ سرکل پولیس نے کلب چوک ناکہ بندی پرمسافر گاڑیوں کی تلاشی کے دوران مشکوک شخص سے حساس اداروں کے کارڈز برآمد کرکے گرفتار کرلیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے تھانہ غربی پولیس کے مطابق کلب چوک کے قریب قائم پولیس ناکہ بندی پر مسافر گاڑیوں کی تلاشی کے دوران مشکوک شخص کو تلاشی کیلئے اتارا گیا تو اس نے خود کو ملک کے معتبرحساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرتے ہوئے اپنا نام شاہد علی سید ولد ابرار سید ساکن جہانگیر پورہ بتلایا اور حساس ادارے کے کارڈز پیش کئے تاہم ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ پولیس کو دکھائے گئے سروس کارڈز جعلی ہے جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :