ضلعی انتظامیہ کا لاہور میں 2ارب 82کروڑ روپے کی لاگت سے اہم مقامات پر پارکنگ پلازے بنانے کا فیصلہ

سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال /پارکنگ پلازوں میں فوڈ کوٹس اور دوکانیں بھی بنائی جائینگی‘ ای ڈی او فنانس

منگل 17 مئی 2016 20:27

ضلعی انتظامیہ کا لاہور میں 2ارب 82کروڑ روپے کی لاگت سے اہم مقامات پر ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے 2ارب 82کروڑ روپے کی لاگت سے شہر کے اہم مقامات پر پارکنگ پلازے بنانے کا فیصلہ کر لیا ، اس ضمن میں سمری منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو ارسال کر دی گئی ۔ گزشتہ روز ٹاؤن ہال میں ای ڈی او فنانس منظور چانڈیو کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایم ڈی لاہور پارکنگ کمپنی تاثیر احمد ، ای ڈی او ورکس طاہر سعد ، ڈی او پلاننگ سلمان احمد شامی ، چیف انجینئر ٹیپا سیف الرحمن ، جی ایم فیضان علی ، منیجر اعظم خان اور ڈویلپمنٹ انجینئر زاہد عباس نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے لاہور شہر کے اہم مقامات پر عوام کے سہولت کے لئے پارکنگ پلازے بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پارکنگ پلازے ٹاؤن ہال ، جیل روڈ ، نیلا گنبد ، انار کلی ، مال روڈ ، شیرانوالہ گیٹ ، سرکلر روڈ اور داتا دربار کے قریب بنائے جائیں گے جس کے لیے 2ارب 82کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ اس ضمن میں سمری منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے ۔ ای ڈی او فنانس منظور چانڈیو کا کہنا تھا کہ لاہور شہر کے مختلف مقامات پر بنائے جانے والے پارکنگ پلازے میں عوام کی سہولت کے لئے فوڈ کوٹس اور دوکانیں بھی بنائی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :