پنجاب حکومت کی تحریک انصاف کو فیصل آباد میں جلسے کی مشروط اجازت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 17 مئی 2016 20:26

پنجاب حکومت کی تحریک انصاف کو فیصل آباد میں جلسے کی مشروط اجازت

فیصل آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17مئی۔2016ء) پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کو فیصل آباد میں جلسے کی مشروط اجازت دینے کا اعلان کر دیا ہے، وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو جلسہ کرنے سے نہیں روکا جائے گا، تاہم پی ٹی آئی قیادت کو سکیورٹی خدشات سے آگاہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جلسے کے لئے تحریک انصاف کو بھرپور سکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی، تاہم سکیورٹی خدشات سے انہیں آگاہ کر دیا ہے، تحریک انصاف کی قیادت کو سکیورٹی خطرات کے باعث مشورہ ہے کہ وہ جلسہ نہ کریں لیکن اس کے باوجود پی ٹی آئی اپنے رسک پر جلسہ کرنا چاہے تو انتظامیہ تعاون کرے گی، بھرپور سکیورٹی دیں گے مگر ذمہ داری پی ٹی آئی کی ہو گی۔