وزیرداخلہ نے وفاقی دارالحکومت میں ہاؤسنگ سوسائٹیزکے قیام کیلئے لینڈ ایکوزیشن پر پابندی عائد کردی

مخصوص طبقے کے فائد ے کیلئے سرکاری قوانین کا غلط استعمال کرنے ،غریبوں کی زمین سستے داموں ہتھیانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،چودھری نثار

منگل 17 مئی 2016 20:22

وزیرداخلہ نے وفاقی دارالحکومت میں ہاؤسنگ سوسائٹیزکے قیام کیلئے لینڈ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے وفاقی دارالحکومت میں ہاؤسنگ سوسائٹیزکے قیام کی غرض سے سرکاری قوانین کے تحت لینڈ ایکو زیشن پر پابندی لگا دی۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا کہ ایک مخصوص طبقے کے فائد ے کیلئے سرکاری قوانین کا غلط استعمال کرنے اور غریبوں کی زمین سستے داموں ہتھیانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، وزیر داخلہ نے چیف کمشنر اسلام آباد کو ہدایت کی کہ اسلا م آباد انتظامیہ کسی ایسے عمل کا حصہ نہ بنے،وزیر داخلہ نے بارہ کہو میں ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کیلئے سیکشن فور کے تحت حاصل کی گئی زمین کینسل کرنے اور سپیشل سیکریٹری داخلہ کو انکوائری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ کے غریب ملازمین کو اسلام آباد میں زمین فراہم کرنے کی ہر سکیم کی حمایت کروں گا بشرطیکہ اسلام آباد کے دیہی مکینوں سے مارکیٹ ریٹ پر زمین خریدی جائے، انہوں نے کہا کہ قبضہ گروپ سرکاری ہو ں یا پرائیویٹ انکو میرے دورِوزارتِ میں اسلام آباد میں کسی سے زمین ہتھیانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :