حکمران جب ’’سچ ‘‘بولیں گے وہ انکی حکومت کا آخری دن ہوگا‘’’مفادپر ست ‘‘لوگ ملکر بھی حکمرانوں کی کر پشن او ر لوٹ مار کو بچا نہیں سکتے‘ بھارت کا دریا ئے چناب کا رخ بیاس کی جانب موڑناخطر ے کی علامت ہے‘ پاکستان کو بنجر بنانے کی بھارتی سازشوں پر حکمرانوں کی خاموشی سوالیہ ہے حکمرانوں کو سخت سٹینڈ لینا ہوگا‘(ن) لیگی حکومتی سے آئندہ بجٹ میں کسی بھلائی کی توقع نہیں ‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ میں بدترین اضافہ حکومتی نااہل کی تصدیق ہو رہی ہے
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمدسرور کی میڈیا سے بات چیت
منگل 17 مئی 2016 20:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مئی۔2016ء) سابق گور نر پنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمران جب ’’سچ ‘‘بولیں گے وہ انکی حکومت کا آخری دن ہوگا‘ ’’مفادپر ست ‘‘لوگ ملکر بھی حکمرانوں کی کر پشن او ر لوٹ مار کو بچا نہیں سکتے‘ بھارت کا دریا ئے چناب کا رخ بیاس کی جانب موڑناخطر ے کی علامت ہے‘ پاکستان کو بنجر بنانے کی بھارتی سازشوں پر حکمرانوں کی خاموشی سوالیہ ہے‘ (ن) لیگی حکومتی سے آئندہ بجٹ میں کسی بھلائی کی توقع نہیں ‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ میں بدترین اضافہ حکومتی نااہل کی تصدیق ہو رہی ہے۔
منگل کے روز گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو سچ سے نفر ت ہو چکی ہے اور حکمران اپنی کر پشن اور لوٹ ماربچانے کیلئے ایک کے بعد ایک جھوٹ بول رہے ہیں مگر اس کے باوجود حکمرانوں کا عوام کی نظروں میں اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو بھی ایک بات کا پتہ ہے جس دن وہ قوم سے سچ بولیں گے اسی دن انکے اقتدار کا خاتمہ ہو جا ئیگا اور پارلیمنٹ میں حکمران اپوزیشن کے سات سوالوں کا جواب دینے سے بھاگ رہی ہے اس لے اپوزیشن کو نئے سوالات کر نا پڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے تین سالوں کے دوران قوم کیساتھ جو ظلم کیے ان حالات میں آئندہ بجٹ میں حکمرانوں سے کسی بھلائی اور اچھائی کی توقع نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل صرف تحر یک انصاف کے پا س ہے اور ہم ملک کو بحرانوں سے نجات دلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھار ت پاکستان کو بنجر کر نے سازشیں کر رہا ہے جسکے خلاف حکمرانوں کو دوٹوک سٹینڈ لینا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.