وزیراعظم کا دورہ ڈیرہ اسماعیل خان ،پرویز خٹک نے پودے ہٹانے کا نوٹس لے لیا

دو افراد کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا،این ایچ اے کے مزید 10اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی ہے ،محکمہ جنگلات

منگل 17 مئی 2016 20:02

وزیراعظم کا دورہ ڈیرہ اسماعیل خان ،پرویز خٹک نے پودے ہٹانے کا نوٹس ..

ڈی آئی خان/ پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مئی۔2016ء ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے وزیراعظم نواز شریف کے ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کے دوران پودے ہٹانے کے معاملے کا نوٹس لے لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے وزیراعظم نواز شریف کے ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کے دوران پودے ہٹانے کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔محکمہ جنگلات کے مطابق وزیراعظم کی آمد پر 6 انچ کے 70 پودے این ایچ اے حکام نے ہٹا دیے تھے، پودے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہٹائے گئے تھے۔محکمہ جنگلات کا یہ بھی کہنا ہے کہ دو افراد کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا،این ایچ اے کے مزید 10اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی ہے۔