چنیوٹ ‘ قتل کا ملزم گرفتار نہ کرنے پر بیوہ کا بچوں کے ہمراہ احتجاج

منگل 17 مئی 2016 20:02

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مئی۔2016ء ) قتل کا ملزم گرفتار نہ کرنے پر بیوہ نے اپنے بچوں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر احتجاج کیا تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی مسلم ٹاؤن کی رہائشی عنائتاں بی بی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ میرے خاوند فلک شیر کو ایک ماہ قبل ملزمان زاہد، رحمت علی اور نذیر نے تلخ کلامی کی رنجش پر سوٹوں سے شدید مضروب کردیا تھا جو کہ الائیڈ ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا جس پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ نمبری459بجرم 302-34ت پ درج کرکے ملزمان زاہد اور رحمت علی کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جبکہ اصل ملزم نذیر کو پولیس گرفتار نہیں کررہی اس نے مزید کہا کہ ملزم مجھے اور بچوں کو قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے مقتول فلک شیر کی بیوی عنائتاں بی بی نے احتجاج کرتے ہوئے آئی جی پولیس پنجاب ،آر پی او فیصل آباد سے تیسرے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :