چیچہ وطنی‘نہری پانی کے تنازعہ پر 2 گروپوں میں مسلح تصادم ‘60سالہ کاشتکار جاں بحق ‘خاتون سمیت 8افراد زخمی

منگل 17 مئی 2016 20:01

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مئی۔2016ء) نہری پانی کے تنازعہ پر دو گروپوں میں مسلح تصادم سے60سالہ کاشتکار جاں بحق جبکہ خاتون سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے،پولیس کے مطابق گاؤں 117،سیون ڈی آر میں زمینداراکرم اور اسکے مخالف انوار کے مابین نہری پانی کا تنازعہ چلا آرہا تھا،اسی رنجش میں فریقین کے مابین تلخ کلامی کے بعد مسلح جھگڑا شروع ہوگیا،اس دوران کلہاڑیوں اور سوٹوں کا آزانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجہ میں اکرم گروپ کا 60 سالہ سادن موقع پر جاں بحق جبکہ انوار گروپ کے اعظم،شفاقت، غلام، نیک اور نسیم بی بی شدید زخمی ہو گئے،پولیس کسووال نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد تدفین کیلئے لواحقین کے سپرد کردی، زخمیوں کا تحصیل ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے،واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :