ابو ظہبی: لاپروائی سے گاڑیاں چلانیوالوں کو ٹریفک سیفٹی کے لیکچر لینا پڑیں گے

منگل 17 مئی 2016 16:59

ابو ظہبی: لاپروائی سے گاڑیاں چلانیوالوں کو ٹریفک سیفٹی کے لیکچر لینا ..

ابوظہبی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17مئی 2016ء) : ابوظہبی ٹریفک پولیس کے مطابق لاپروائی سے گاڑیاں چلانے والوں کو ٹریفک سیفٹی کے لیکچر لینا پڑیں گے۔ ابو ظہبی ٹریفک پولیس کے ترجمان نے کہا کہ عنقریب لاپروائی سے گاڑی چلانے والے افراد کے لیے لازمی طور پر ٹریفک قوانین اورٹریفک سیفٹی کے لیکچر لینا ہوں گے۔ اور یہ صرف ان افراد کے لیے ہو گا جن کے جرمانے کی رقم 10,000 درہم سے زیادہ ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس کے سربراہ کے مطابق وہ دوسرے متعلقہ شعبوں کو بھی لاپروائی سے گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف اقدامات کرنے کا کہیں گے۔ 2016 کے پہلے تین ماہ میں ٹریفک حادثات میں 77افراد جان گنوا بیٹھے۔ حادثات کی سب سے عام وجہ ایک ہی لمحے میں ایک لین سے دوسری میں جانا جو کہ 15فیصد بنتی ہے۔، بہت کم فاصلہ ہونا 13فیصد،تیز رفتاری 12فیصد،لاپروائی سے گاڑی چلانا 9 فیصد، جبکہ سڑک پر جمپنگ کرنیوالوں کی تعداد 3فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ٹریفک پولیس کے سربراہ الحارثی نے کہا کہ ” حادثات کی بڑی وجہ ٹریفک کے قوانین پر عمل نہ کرنا ہے“۔

ابو ظہبی: لاپروائی سے گاڑیاں چلانیوالوں کو ٹریفک سیفٹی کے لیکچر لینا ..

متعلقہ عنوان :