چینی سائنسدانوں کی” شاہراہ ریشم “کے ارضیاتی مشاہدہ بارے تعا ون کی تجویز

منگل 17 مئی 2016 16:55

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مئی۔2016ء) چین کے سائنسدانوں نے بیلٹ وروڈ منصوبے کی حمایت بارے زمینی مشاہدہ کے لئے بین الاقوامی سائنسی تعاون کی تجویز پیش کی ہے ۔” ڈیجیٹل شاہراہ ریشم “ تجویز بیلٹ و رو ڈ کے بارے ارضیاتی مشاہدہ بارے بیجنگ میں منعقدہ بین الاقوامی سمپوزیم میں پیش کی گئی ، اس سمپوزیم میں ارضیاتی مشاہد ہ کے تین سو سے زائد سکالروں اور ماہرین نے شرکت کی جن کا تعلق بیلٹ و روڈ منصوبے سے متعلقہ علاقوں اور چالیس ممالک سے ہے ، اس کے علاوہ یونیسکو جیسی بین الاقوامی تنظیموں کے ماہرین نے بھی سمپوزیم میں شرکت کی۔

چین کی سائنس اکیڈیمی کے ایک ماہر تعلیم گو ا ہو ا ڈونگ نے کہا کہ خلاء میں قائم ارضیاتی مشاہد ہ ٹیکنالوجی سے عوام کو تیز ، وسیع تر اور زیادہ درست طریقے سے بیلٹ و روڈ کو سمجھنے میں بڑھوتری میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

گوا نے کہا کہ ”ڈیجٹیل شاہراہ ریشم “ پروگرام کے بارے میں امید ہے کہ یہ بیلٹ و روڈ منصوبے کے بارے میں شماریاتی اور ماحولیاتی معلومات فراہم کرے گا اور فیصلہ سازی میں مدد دے گا ۔چین کی سائنس اکادمی (سی اے ایس ) کے ایک اور ماہر تعلیم فوبو جیائی نے اس امید کا اظہار کیا کہ ارضیاتی مشاہدہ ٹیکنالوجی بیلٹ و روڈ منصوبہ والے ممالک میں قدرتی وسائل کے بارے میں تحقیق میں ممد و معاون ثابت ہو سکتی ہے اور اس طرح مزید دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعاون کی راہ ہموار ہو گی ۔