پشاور میں زائد المیعاد اور مضر صحت کھانا فروخت کرنے پر 28ریسٹورنٹس کے ذمہ داران گرفتار

منگل 17 مئی 2016 16:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء ) پشاور میں زائد المیعاد اور مضر صحت کھانا فروخت کرنے پر 28ریسٹورنٹس کے ذمہ داران کو گرفتار کر لیا گیا ۔ منگل کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمران خان اور اسسٹنٹ کمشنر مغیث ثناء اللہ نے چھاپہ مار کر شہر کے 28مختلف ہوٹلوں اور ریسٹورنتس کے مینجرز کو غیر معیاری ، مضر صحت اور زائد المیعاد کھانا بیچنے پر گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق گرفتار تمام افراد کو اس سے قبل ریسٹورنٹس کی غیر معیاری صورت حال پر خبردار کیا گیا تھا مگر انہوں نے احکاما ت کو ہوامیں اڑا دیا اور کچنز کی صفائی ستھرائی سمیت کھانے کے معیار کو بہتر کرنے میں ناکام رہے جس پر انہیں گرفتا ر کیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ کارروائی کے دوران چیف برگر ، دم پخت خوراک ، سٹوڈنٹس ریسٹورنٹ، خوراک محل ، خیبر فرینڈز ، احمد جان لزیزا تکہ شاپ سمیت دیگر ہوٹلوں کے منیجروں کو حراست میں لیا گیا ‘ اس دوران مزید 20افراد کو بورڈ بازار میں تجاوزات کے الزامات پر گرفتار کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :