الائیڈ ہسپتال سے 10سالہ لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش پر خاتون پکڑی گئی

منگل 17 مئی 2016 16:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) الائیڈ ہسپتال سے 10سالہ لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش پر خاتون پکڑی گئی ۔ اطلاعات کے مطابق الائیڈ ہسپتال میں مریض کی عیادت کیلئے اہل خانہ کیساتھ آئی 10سالہ عائشہ کو ایک خاتون نے اغواء کرنے کی کوشش کی جس پر اس نے شور مچا دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ عائشہ اپنے اہل خانہ کیساتھ ہسپتال میں موجود تھی کہ اچانک گھر والوں سے بچھڑگئی ‘ہسپتال میں موجود ایک عورت نے عائشہ کو اکیلا دیکھ کر جھانسا دیا کہ وہ اسے اہل خانہ سے ملائے گی مگر لڑکی نے ارادہ بھانپتے ہوئے شور مچانا شروع کردیا جس کے بعد لوگوں نے خاتون کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :