فیصل آباد ریلوے سٹیشن کے قریب مال گاڑی کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

منگل 17 مئی 2016 16:52

ٰفیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) فیصل آباد ریلوے سٹیشن کے قریب مال گاڑی کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خانیوال سے آنیوالی مال گاڑی کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حادثہ ٹریک کی خستہ حالی کی وجہ سے پیش آیا تاہم واقعہ کے بعد بوگیوں کو ٹریک سے ہٹانے کیلئے آپریشن شروع کر دیا گیا ذرائع نے بتایا کہ واقعے میں بوگیوں کو معمولی نقصان پہنچا ہے ۔

متعلقہ عنوان :