اسلام آباد ‘ پولیس اور رینجرز کی کارروائی ‘ 18مشتبہ افراد گرفتار

منگل 17 مئی 2016 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) اسلام آباد پولیس، رینجرز،حساس اداروں نے بارہ کہو کے نواحی علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران18 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 18 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چار 30 بور پستول، دو 12 بور بندوقیں، 262 گولیاں اور 12 شراب کی بوتلیں برآمد کر لی ہیں۔

متعلقہ عنوان :