ایم کیو ایم نے اپوزیشن میں موجود اراکین کی آف شور کمپنیوں کی وجہ سے متحدہ اپوزیشن سے علیحدگی اختیار کر لی

اپوزیشن کے اندر بھی کچھ ایسے لوگ ہیں جن کے اپنے نام پانا ما لیکس میں موجود ہیں ‘متحدہ

منگل 17 مئی 2016 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ نے اپوزیشن میں موجود اراکین کی آف شور کمپنیوں کی وجہ سے متحدہ اپوزیشن سے علیحدگی اختیار کر لی ذرائع کے مطابق پاناما لیکس کے معاملہ پر متحدہ قومی موومنٹ نے اپوزیشن کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

متحدہ نے کہاکہ اپوزیشن کے سوالات پر تحفظات ہیں کیونکہ جس رخ پر اپوزیشن جا رہی ہے ہمارے خیال میں وہ درست نہیں۔ایم کیوایم کا موقف ہے کہ اپوزیشن کے اندر بھی کچھ ایسے لوگ ہیں جن کے اپنے نام پانا ما لیکس میں موجود ہیں اور وہ اپنی ساکھ متاثر نہیں کرناچاہتے ‘اسی ضمن میں ایم کیوایم کے میاں عتیق اور بیرسٹر سیف کراچی چلے گئے