جمشید دستی کی پارٹی رجسٹرڈ کرانے کیلئے درخواست ‘ الیکشن کمیشن نے اعتراض لگا کر واپس کر دی

سیاسی جماعت کا نام عوامی راج پارٹی رکھا ہے ‘ایک ہفتے تک کاغذات مکمل کرکے دوبارہ رجسٹریشن کیلئے آؤں گا ‘رکن اسمبلی

منگل 17 مئی 2016 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے اپنی پارٹی رجسٹرڈ کرانے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرادی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمشید دستی کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست الیکشن کمیشن نے نامکمل قرار دیتے ہوئے اعتراض لگا کر واپس کردی۔ اس موقع پر جمشید دستی نے کہاکہ اپنی سیاسی جماعت کا نام عوامی راج پارٹی رکھا ہے اور ایک ہفتے تک کاغذات مکمل کرکے دوبارہ رجسٹریشن کیلئے آؤں گا۔