دبئی:دبئی کی ایک فرم نے اوبامہ کو عہدہ صدارت چھوڑنے کی بعد ملازمت کی آفر کر دی

منگل 17 مئی 2016 16:09

دبئی:دبئی کی ایک فرم نے اوبامہ کو عہدہ صدارت چھوڑنے کی بعد ملازمت کی ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17مئی 2016ء) : امریکہ کے صدربراک اوبامہ کی مدت ملازمت کا یہ آخری سال چل رہا ہے اورجنوری میں عہدہ صدارت چھوڑدیں گے ۔ اسکے بعد ہو سکتا ہے بین الاقوامی سیاست پر لیکچر دیں ، یا پھر کوئی لاء فرم شروع کر دیں۔ لیکن ٹھہریئے۔ آپ کو بتاتے ہیں کہ ان کے لیے دبئی کی ایک بڑی لاء فرم نے ملازمت کی ” serious“ پیشکش کر دی ہے۔

دبئی کی ایک بڑی لاء فرم نے صدر بارک اوبامہ کو ملازمت کی پیشکش کی ہے ۔ لاء فرم کے مالک عساء بن حیدر نے ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں اوبامہ کو یہ پیشکش کی۔ اس نے کہا کہ اسے بارک اوبامہ کے وکالت کے تجربات کا بخوبی اندازہ ہے ، ابامہ نے ہارورڈ یونیورسٹی سے 1991میں وکالت میں گریجوایشن کی ڈگری حاصل کی تھی۔ اسلیئے ہم بارک اوبامہ کو اچھی تنخواہ پر ملازمت کی پیشکش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسنے اپنی ٹویٹ میں لکھا”President Obama... I offer you a job in my office.. salary housing tickets and travel to arab countries“۔عساء بن حیدر نے لکھا کہ مجھے پتہ ہے کہ یہ پیشکش عجیب لگے گی لیکن اس سے آپ کو مسلمانوں کو جاننے کا زیادہ موقع ملے گا۔ حیدر نے کہا کہ یہ ایک ”serious“ پیشکش ہے اور اسے امید ہے کے اوبامہ اس پیشکش کو قبو ل کر لیں گے۔اس نے کہا کے وہ چاہتا تھا کہ ایسے امیدوار کا انتخاب کرے جو سیاستدان بھی ہو اور صدر بھی ۔

اسکو عرب ممالک کے بارے میں پتہ ہو کیونکہ امریکہ میں کچھ ایسے عناصر ہیں جو عرب ممالک کے بارے میں تعصبات رکتھے ہیں اور ان کو معلو م ہو کہ تمام مسلمان دہشت گرد نہیں ہیں ۔ حیدر کو ٹویٹرپر چاہنے والوں کی تعداد تقریباََ 31000سے زائد ہے،اور حیدر کی اس ٹویٹ کے بعدتبصروں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ یہاں یہ بتانا قابلِ ذکر ہو گا کہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے متحدہ عرب امارات میں لیکچرز کے ذریعے تقریباََ چھ ملین ڈالر کمائے تھے۔

متعلقہ عنوان :