وزیر اعظم کے خاندان سمیت کوئی بھی احتساب سے بالا نہیں

پاناما لیکس پر ٹی او آرز اب پارلیمانی کمیٹی نے بنانے ہیں ، دھرنے والی جماعت اکیلی رہ جائے گی۔اسحاق ڈار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 17 مئی 2016 15:56

وزیر اعظم کے خاندان سمیت کوئی بھی احتساب سے بالا نہیں

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17مئی۔2016ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا خاندان اور کوئی بھی احتساب سے بالا نہیں ، پاناما لیکس پر ٹی او آرز اب پارلیمانی کمیٹی نے بنانے ہیں ، دھرنے والی جماعت اکیلی رہ جائے گی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے ، اپوزیشن سے مشاورت کے لئے تیار ہے ، ٹی او آرز اب پارلیمانی کمیٹی نے بنانا ہیں ، حکومتی ٹی او آرزحتمی نہیں ، اپوزیشن کے ساتھ مل کر ٹی او آرز تشکیل دیں گے ، معاملات پر مٹی نہیں ڈال سکتے ، وزیر اعظم کا خاندان اور کوئی بھی احتساب سے بالا نہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ سیاسی گہما گہمی میں پاکستان کے مفادات کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے ، دھرنےوالی جماعت اکیلی رہ جائےگی۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار کا کہنا تھا 2018 میں الیکشن جیت کر چارٹر آف اکانومی پر کامیاب رہیں گے۔ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اپوزیشن تقسیم در تقسیم ہوتی جائےگی معاملہ کچھ بھی ہوپاکستان کی ترقی متاثرنہیں ہونی چاہیے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے خود کو ایوان میں احتساب کےلیے پیش کر دیا ہے، وزیرا عظم کے خاندان سمیت کوئی بھی احتساب سے بالاتر نہیں، یہ کسی ایک شخص کا معاملہ نہیں، سیکڑوں افراد کے نام سے متعلق چھان بین ہونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق پاناما لیکس کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں، فیصلہ کیا گیا ہے کہ کمیٹی میں دونوں ایوانوں سے اراکین لیے جائیں، پارلیمانی کمیٹی متفقہ ٹی او آرز بنائے گی، اپوزیشن کے ضابطہ کار پربھی غورہوسکتا ہے، پارلیمانی کمیٹی جوبھی فیصلہ کرے گی سب اسے قبول کریں گے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بگڑی ہوئی ملکی معیشت کوٹھیک کررہے ہیں، مٹی نہیں ڈال سکتے، 2018 کےانتخابات جیتنے کے بعد بھی متفقہ چارٹر آف اکنامی کے موقف پرقائم رہیں گے، ہرفورم پردعوت دی ہے کہ ہم سب چارٹرآف اکنامی پرمتفق ہوں، ٹیکس نیٹ بڑھانا چاہتے ہیں، ٹیکسزکے نظام کو متعدل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔