فیصل آباد میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ماں جاں بحق

2 بچیوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 17 مئی 2016 14:48

فیصل آباد میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ماں جاں بحق

فیصل آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17مئی۔2016ء) فیصل آباد میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ماں جاں بحق جبکہ 2 بچیوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو کے مطابق ،3 منزلہ عمارت کی چھت خستہ حال ہونے کی وجہ سے گری، جس نے پوری عمارت کو زمیں بوس کر دیا۔گھرمیں موجود 30 سالہ نجمہ، اس کے 2 بچے اور ایک مزدور ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں نجمہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں جبکہ باقی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :