قومی اسمبلی کے اجلاس سے اپوزیشن کا واک آؤٹ سمجھ سے بالا ترہے ‘ زاہد خان

منگل 17 مئی 2016 14:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے اپوزیشن کا واک آؤٹ سمجھ سے بالا ترہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کے بات کرنے کے دوران اپوزیشن کے شور مچانے پربھی حیرت ہوئی ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس موقع تھا کہ ایوان کے اندر حکومت کو کڑا وقت دیتی۔انہوں نے کہاکہ ایوان میں قائد حزب اختلاف کے بات کرنے کے دوران اپوزیشن کا شور پارلیمانی تاریخ میں پہلے نہیں دیکھا جو سوال اپوزیشن باہر کر رہی تھی وہ انہیں ایوان میں کرنے چاہیے تھے، حکومت سے ایوان کے اندر لڑائی کرنے کا زیادہ فائدہ ہوتا ۔