ریاض: 190کلومیٹر کی رفتار پر مرسڈیز کار کی بریک نے کام کرنا چھوڑ دیا

منگل 17 مئی 2016 14:44

ریاض: 190کلومیٹر کی رفتار پر مرسڈیز کار کی بریک نے کام کرنا چھوڑ دیا

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17مئی 2016ء) : سعودی عرب میں مرسیڈیز کا رکے ڈائیور اوسان اس وقت خطا ہو گئے جب 190کلو میٹر کی رفتار پر کار چلاتے ہو ئے اس معلوم ہوا کہ کا ر کی بریک کام نہیں کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مکہ سے مدینہ جاتے ہوئے ایک سعودی ڈرائیور اپنی مرسیڈیز کا رکو 190کلومیٹر کی رفتار پر چلا رہا تھا ، اسی دوران اس نے کا ر کی رفتار کم کر نے بریک لگانے کی کوشش کی ، لیکن دوسرے ہی لمحے اس کے اوسان خطا ہو گئے ، کیونکہ کا ر کی بریک نے کام کرنا چھو ڑ دیا تھا۔

ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہو ئے ٹریفک پولیس کو اطلاع کر دی، جس پر ٹریفک پولیس نے گاڑی کو چاروں طرف سے گھیر کر اور اپنی ایک گاڑی کو اس سے آگے لے جا کر آہستہ سے ٹکر کروائی جس سے مرسڈیز کا ر کی رفتار کم ہو ئی ۔ اورٹریفک پولیس کے اہلکار بغیر کسی نقصان کے اسے روکنے میں کامیاب ہو گئے.

متعلقہ عنوان :