معیاری فلمسازی کے لیے فن کاروں کا مل کر کام کرنا بہت ضروری ہے،فلمی حلقے

منگل 17 مئی 2016 13:58

معیاری فلمسازی کے لیے فن کاروں کا مل کر کام کرنا بہت ضروری ہے،فلمی حلقے

لاہور۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء )فلمسٹار شان ،معمر رانا اور سعود کو بالا آخر لاہور کی فلموں میں کام ملنے لگا جبکہ کراچی کے کسی ڈائریکٹر نے ان نامور سینئر فن کاروں کو کاسٹ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

تینوں تجربہ کار فن کاروں کو ہدایت کار شاہد رانا ،پرویز رانا اور سید نور نے اپنی نئی فلموں میں مواقع فراہم کیے ہیں۔فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ کراچی اور لاہور کے فلمسازوں، فن کاروں اور ڈائریکٹرز کے درمیان بڑھتی ہوئی اس دوری کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جارہا۔ معیاری فلمسازی کے لیے پاکستان بھر کے فن کاروں کاآپس میں مل کر کام کرنا بہت ضروری ہے۔