دپیکا پڈوکون کی ہالی وڈ ڈیبیو فلم ”ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج“کی شوٹنگ مکمل

منگل 17 مئی 2016 13:48

دپیکا پڈوکون کی ہالی وڈ ڈیبیو فلم ”ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج“کی ..

ممبئی ۔ 17 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مئی۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی ہالی وڈ ڈیبیو فلم ”ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج“کی شوٹنگ مکمل ہو گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہالی ووڈ اداکارہ نینا ڈوبریو نے دپیکا پڈوکون کے ہمراہ ایک تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے فلم کی شوٹنگ ختم ہونے اور تمام اداکاروں کے ساتھ گزارے ہوئے بہترین لمحات کے حوالے سے اپنے تاثرات تحریر کیے۔اس فلم میں دپیکا پڈوکون سرینا نامی ایک شکاری عورت کے کردار میں نظر آئیں گی جو فلم کے مرکزی کردار ون ڈیزل کو ان کے نئے مشن میں مدد دیں گی۔ مذکورہ فلم آئندہ سال 20 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :