ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلم مخالف بیانات پر انجلینا جولی کی تنقید

منگل 17 مئی 2016 13:25

ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلم مخالف بیانات پر انجلینا جولی کی تنقید

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مئی۔2016ء ) ہالی وڈ کی معروف اداکارہ اور اقوام متحدہ کی پناہ گزینوں کی سفیر انجلینا جولی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلم مخالف بیانات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی تعمیر و ترقی میں تمام افراد نے اپنا کردار ادا کیا ہے،دنیا بھر سے لوگ امریکا آکر آباد ہوئے ہیں کیونکہ یہاں مذہبی آزادی تھی ، اس طرح کے بیانات سن کر یقین نہیں آتا کہ یہ ایک ایسے شخص کی جانب سے دیے گئے ہیں جو امریکا کا صدر بننا چاہتا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پناہ گزینوں کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ امریکا کی تعمیر و ترقی میں تمام افراد نے اپنا کردار ادا کیا ہے ۔دنیا بھر سے لوگ امریکا آکر آباد ہوئے ہیں کیونکہ یہاں آزادی تھی ۔ خاص طور پر مذہبی آزادی ۔ لہذا اس طرح کے بیانات سن کر یقین نہیں آتا کہ یہ ایک ایسے شخص کی جانب سے دیے گئے ہیں جو امریکا کا صدر بننا چاہتا ہے ۔امریکی صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار مسلمانوں کو نہ صرف تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں بلکہ ان کا کہنا تھا کہ صدر منتخب ہونے کے بعد وہ مسلمانوں کے امریکا داخلے پر پابندی عائد کردیں گے ۔

متعلقہ عنوان :