عجائب گھروں کا عالمی دن ’‘ کل منایا جائے گا

منگل 17 مئی 2016 13:03

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مئی۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن ” انٹر نیشنل میوزیم ڈے “ آ ج بدھ کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر کی عوام کو اپنی تہذیب وثقافت اور ماضی کی تاریخ کو محفوظ بنانے کے متعلق شعور پیدا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انٹر نیشنل میوزیم ڈے کے حوالے سے دنیا بھر کی طرح پاکستان بھر میں بھی سیمینارز،مذاکرے اور مختلف تقاریب منعقد ہوں گی جس سے ماہرین آثا رقدیمہ عجائب گھروں کی افادیت و اہمیت کے متعلق آگاہی دیں گے۔

دنیا بھر کے عجائب گھروں کی تنظیم انٹر نیشنل کونسل آف میوزیم نے 1978ء سے 18مئی کو انٹر نیشنل میوزیم ڈے منانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اب تک 18مئی کو دنیا بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔دنیا بھر کی طرح پاکستان کے شہر لاہور میں بھی دنیا کا قدیم ترین عجائب گھر موجود ہے جس کی تاریخ ڈیڑھ سو سال پرانی ہے اس عجائب گھر میں گندھاراآرٹ اور مصوری کے نادر نمونے موجود ہیں۔پاکستان میں لاہور میوزیم کے علاوہ ہڑپہ،ٹیکسلا،کراچی کے عجائب گھر بھی قابل ذکر ہیں۔

متعلقہ عنوان :