اداکارہ ماریہ بیگ نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے شائقین سے بھرپور داد وصول کی

منگل 17 مئی 2016 12:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء)اداکارہ ماریہ بیگ نے چنیوٹ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے شائقین سے بھرپور داد وصول کی ۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ماریہ بیگ کا کہنا تھا کہ تھیٹر کو ایک بہترین سکول سمجھتی ہوں جہاں فن کے رموز سمجھائے جاتے ہیں ۔آج تھیٹر نے ہی مجھے شناخت دی ۔

(جاری ہے)

ڈانس پر بھرپور محنت کر رہی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ فنی زندگی کو بہت حساس سمجھتی ہوں ،تھیٹر پر پرفارم کرنیوالا فنکار زندگی کے کسی میدان میں مار نہیں کھا سکتا ،شوبز کی انڈسٹری تھیٹر کے بغیر نامکمل ہے میری خواہش ہے کہ لاہور کے تھیٹرز میں اپنا نام پیدا کروں بہت جلد لاہور کے معروف تھیٹر میں اپنے فن کا جادو جگانے آرہی ہوں ۔