رابی پیرزادہ نے میوزیکل شو میں پرفارم کرکے سماں باندھ دیا

منگل 17 مئی 2016 12:38

رابی پیرزادہ نے میوزیکل شو میں پرفارم کرکے سماں باندھ دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء)گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے میوزیکل شو میں پرفارم کرکے سماں باندھ دیا۔تفصیلات کے مطابق ربی پیرزادہ نے گزشتہ شب مقامی ہال میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے زیراہتمام ہونے والے شو میں پرفارم کیا اور مسلسل گانے سنا کر حاضرین سے بھرپور داد حاصل کی ۔

(جاری ہے)

رابی پیرزادہ نے اپنی خوبصورت گائیکی سے قبل اپنی فلم”‘شورشرابہ“کی شوٹنگ میں حصہ لیتی رہیں اورفلم کی شوٹنگ سے فارغ ہونے کے بعد مقامی ہال میں ہونے والے شو میں پرفارم کیا۔یاد رہے کہ رابی پیرزادہ ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطور میزبان بھی فرائض انجام دے رہی ہیں۔