زرعی یونیورسٹی میں اینٹی نارکوٹکس سوسائٹی کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار

منگل 17 مئی 2016 12:16

پشاور۔17 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مئی۔2016ء )زرعی یونیورسٹی پشاور میں اینٹی نارکوٹکس سوسائٹی کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار منعقد ہوا جس میں طلباء اور طالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی سیمینار سے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ظہور اے سواتی کمانڈنٹ کیمپس محمد جاوید خان اور سوسائٹی کے سرپرست بلال مروت نے خطاب کرتے ہوئے منشیات کے مضراثرات کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا۔