بہاولنگر ‘حکومت کی جانب سے سکول پرائیوٹ انتظامیہ کو دینا ایک مثبت قدم ثابت ہوا ہے‘سروے

منگل 17 مئی 2016 12:06

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء)حکومت کی جانب سے سکول پرائیوٹ انتظامیہ کو دینا ایک مثبت قدم ثابت ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سروے- میڈیا کے ایک سروے میں اکبر، نور احمد، صوفی، نازیہ، افضل ، ممتاز، صباء، اقراء، صغراں و دیگر نے بتایا کہ گورنمنٹ سکول پرائیویٹ انتظامیہ کے حوالے ہونے کے بعد سے طلباء و طالبات کو نا صرف محنت سے پڑھایا جا رہا ہے بلکہ اساتذہ اور طلباء کی حاظری بھی بہت بہتر ہوئی ہے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کوٹ حاجی باقر سکول کے پرنسپل طاہر کریم نے کہا کہ حکومت کا یہ قدم نا صرف ہر سکول سے ملحقہ علاقوں میں بچوں کے لئے بہتر تعلیم کا ماحول اور سہولیات مہیا کر رہا ہے بلکہ تعلیم یافتہ لوگوں کے لئے اپنے ہی علاقوں میں روزگار کے مواقع بھی مہیا کر رہا ہے انھوں نے PEFکی جانب سے طلباء و طالبات کو مفت کتابوں اور انکی تعلیم کے لئے امداد مہیا کرنے پر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہا ۔