برٹش پٹرولیم جنوبی آسٹریلیا میں تیل کی تلاش کے منصوبے کی منظوری حاصل کرنے میں ناکام

منگل 17 مئی 2016 11:50

سڈنی ۔ 17 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مئی۔2016ء) برطانیہ کی آئل کمپنی ” برٹش پٹرولیم “ جنوبی آسٹریلیا میں ساحل سمندر پر تیل کی تلاش کے منصوبے کی منظوری حاصل کرنے میں مسلسل دوسری مرتبہ ناکام ہوگئی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلا غ کے مطابق برطانوی آئل کمپنی آسٹریلیا کے جنوبی ساحلی علاقے میں 2500 میٹر زیر زمین تیل اور گیس کی تلاش کیلئے چار کنوئیں کھودنے کا منصوبہ حاصل کرنا چاہتی ہے تاہم وہ اس میں دو مرتبہ ناکام ہوچکی ہے تاہم توقع ہے کہ وہ تیسری بار بھی تلاش کے اس منصوبے کو حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔اس منصوبے کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ آیا یہاں تیل اور گیس کے وافر ذخائر ہیں کہ نہیں اور اگر موجود ہیں تو کس مقدار میں ہیں۔منصوبے کے حصول میں محکمہ ماحولیات رکاوٹ ہے ۔

متعلقہ عنوان :