وزیر اعظم نواز شریف کو یقین دلاتا ہوں کہ عوام کی ایک بڑی صف آپ کے پیچھے کھڑی ہے، وزیر اعظم نواز شریف نے اپوزیشن کی ہر بات مانی جس کے بعد اپوزیشن نے راہ فرار اختیار کیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان کا جلسے سے خطاب
سمیرا فقیرحسین منگل 17 مئی 2016 11:40
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مئی 2016ء) : ڈیرہ اسماعیل خان میں عوامی اجتماع کا اہتمام کیا گیا جہاں وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے اتحادی جماعت جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پہنچے۔ وزیر اعظم نوا ز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں گیس کی فراہمی کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے جلسہ گاہ کے شرکا سے خطاب کیا۔
عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحما ن کا کہنا تھا کہ میں وزیر اعظم نواز شریف کو یقین دلاتا ہوں کہ عوام ان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے پیچھے عوام کی ایک بڑی صف کھڑی ہے۔ ملک میں امن و استحکام اور جمہوریت کا تسلسل چاہتے ہیں۔ ہم جمہوری نظام کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔(جاری ہے)
فضل الرحمان نے کہاکہ تمام مخالف سیاسی جماعتوں سے کہتا ہوں کہ تنقید کرنا آپ کا حق ہے لیکن حدود میں رہیں، ایسا اختلاف ہونا چاہئیے جس سے جمہوریت کو خطرہ نہ ہو۔
کہیں ایسا نہ ہو کہ کل کو ہم مل کر کہیں آﺅ عندلیب مل کر کریں آہ وزاریاں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آنے والی آوازیں یہاں کی نہیں بلکہ باہر کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پانامہ بھونچال پر سنجیدگی کے ساتھ وزیر اعظم نواز شریف نے کمیشن بنانے کا اعلان کیا لیکن اپوزیشن نے راہ فرار اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کمیشن کے اپنے ہی مطالبے سے بھاگ گئے۔ عمران خان کو کمیشن کے لیے سابق جج قبول نہیں لیکن بیوروکریٹ قبول ہے۔مولانا فضل الرحما ن نے ایک اپوزیشن جماعت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس1983میں اتنا پیسہ تھا کہ ٹیکس سے بچنے کے لیے آپ نے ملک سے باہر کمپنیاں بنائیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے وزیر اعظم نہیں بلکہ شورمچانے والا خود چور نکلا۔ انہوں نے کہا کہ کل جو جمہوریت کے لیے خطرہ تھے آج جمہوریت کے محافظ نہیں ہو سکتے، ایسا نہ ہو کہ جمہوریت کو نقصان پہنچنے پر پھر بعد میں پچھتانا پڑ جائے۔پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر جماعتوں میں بلوغت آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی وقت جمہوریت کی روح ہے۔عوام وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف کوئی ساز ش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.