لاہور،کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی، 3مبینہ دہشت گرد گرفتار

پیر 16 مئی 2016 22:53

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مئی۔2016ء ) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کر کے 3مبینہ دہشت گرد وں کو گرفتار کرلیا ۔بتایا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی نے مغل پو رہ کے علاقے میں کارروائی کر کے 3مبینہ دہشت گرد وں کو گرفتار کرلیا گرفتار ہونے والے مبینہ دہشت گردوں میں اسد آفتاب، علی اور خضر حیات شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

گرفتار ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد اور ممنوعہ تحریری موادبھی برآمد ہو ا ہے ۔ گرفتاردہشت گردوں کو مزید تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :