مرکز نے صوبے کی معاشی کشتی ڈبونے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ،مظفرسید ایڈووکیٹ

ہم کرپشن کے خاتمے، شفافیت اور بہتر مالی نظم و ضبط کی بدولت اپنے مالی مسائل پر جلد قابو پالیں گے اور مرکز کے سارے اندازے غلط ثابت کردیں گے صوبائی بجٹ میں نئے میگا ترقیاتی منصوبوں کے اجراء اور ترقیاتی فنڈز میں اضافے کے علاوہ محنت کشوں، اساتذہ، پولیس اور درجہ چہارم سمیت سرکاری ملازمین اور کم تنخواہ دار طبقوں کیلئے خصوصی پیکیج لائے جائیں گے،،وزیرخزانہ خیبرپختونخوا

پیر 16 مئی 2016 22:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مئی۔2016ء) خیبر پختوپختوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ مرکز نے صوبے کی معاشی کشتی ڈبونے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی مگر یہ ہرگز نہیں ڈوبے گی ہم کرپشن کے خاتمے، شفافیت اور بہتر مالی نظم و ضبط کی بدولت اپنے مالی مسائل پر جلد قابو پالیں گے اور مرکز کے سارے اندازے غلط ثابت کردیں گے صوبائی بجٹ میں نئے میگا ترقیاتی منصوبوں کے اجراء اور ترقیاتی فنڈز میں اضافے کے علاوہ محنت کشوں، اساتذہ، پولیس اور درجہ چہارم سمیت سرکاری ملازمین اور کم تنخواہ دار طبقوں کیلئے خصوصی پیکیج لائے جائیں گے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے جائیں گے وہ دیرپائیں کے علاقوں دوآبہ، کمال خیل، تھل، ادوکے پائیں و بالا، گل کور، کمرتھل اور لقمان بانڈہ میں سابقہ ایم پی اے ملک بہرام خان کے فنڈ سے پختہ مختلف سڑکوں کے افتتاح کے بعد مقامی ہائی سکول کے گراؤنڈ میں عظیم الشان عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے مظفر سید ایڈوکیٹ نے علاقے کی ترقی کیلئے ملک بہرام خاندان کی خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انکی جگہ نیا رکن اسمبلی بھی رضائے الٰہی کے جذبے کے تحت عوامی خدمت کو شعار بنائے گا انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو محاذ آرائی اور عدم برداشت کی بجائے صبر و براشت کے جذبے سے سیاست اور خدمت کو اپنانا ہو گا ورنہ عوام ان کا بوریا بستر گول کرنے میں دیر نہیں لگائیں گیانہوں نے کہا کہ بلند بانگ وعوؤں ، کھوکھلے نعروں، منافقت اور فریب کی سیاست سے لوگوں کے دل جیتنے کا زمانہ گزر گیا اور نہ ہی عوام کو ماضی کے حکمرانوں کی طرح سبزباغ دکھانے سے ورغلایا جا سکتا ہے جو جتنی محنت کرے گا اتنا ہی عوام کو نظر آئے گا ہم اپنے پارٹی قائد سینیٹر سراج الحق کی فعال قیادت میں کرپشن سے پاک خوشحال اسلامی پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر بنائیں گے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا ماضی و حال اور دینی و سیاسی کردار کھلی کتاب کی مانند ہے ہم نے اصولوں کی خاطر اقتدار کو بھی لات ماری ہے ہم عوام کے مفاد پر آنچ نہیں آنے دینگے اور ہمیشہ عوام کے اندر رہ کر عوام کی حقوق اور مفاد کی بات کرینگے ہم نے گروہی اور مصلحتوں کی سیاست کی ہے اور نہ ہی کرنے دینگے ہم ملک بالخصوص خیبرپختونخوا میں سیاسی رواداری اور بھائی چارے کی سیاست کو فروغ دینگے قبل ازیں علاقے کے دورے پر پہنچنے پر اہل علاقہ نے صوبائی وزیر کا فلک شگاف خیرمقدمی نعروں سے استقبال کیا۔