میاں صاحب سچ بتائے کہآپ کے باپ اور چچا نے لوہے کی فیکٹری نہیں لوہے کی بھٹی لگانے کیلئے بنک سے قرضہ لیا تھا‘محمودالرشید

1977ء میں چار سالہ مریم کے ساتھ آپ کی تصویر میں کار فوکسی سے پرانی فورڈ میں تبدیل ہوگئی تھی‘اپوزیشن لیڈر پنجا ب اسمبلی کا وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل

پیر 16 مئی 2016 22:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مئی۔2016ء ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ میاں صاحب سوال بہت سادہ ہے جس کا جواب بھی بہت آسان ہے، آپکے درباری کہتے ہیں آپ جدّی پشتی کروڑ پتی ہیں آپ قوم کو سچ کیوں نہیں بتاتے کہ1955 ء میں آپ کے باپ اور چچا نے لوہے کی فیکٹری نہیں بلکہ لوہے کی بھٹی لگانے کیلئے بنک سے قرضہ لیا تھا،1969ء تک آپ کے پاس ایک پرانی فوکسی کارتھی۔

شادی پر آپ کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ لاہور کے فائیو سٹار یا فور سٹار ہوٹل میں شادی کر سکیں اس لئے عام پارک میں شادی ہوئی تھی جہاں گرمی سے بچنے کیلئے پیڈسٹل فین لگے ہوئے تھے۔ 1973تک آپ عام سی راڈو گھڑی پہنتے تھے۔اپنے ردعمل میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا کہ1977ء میں چار سالہ مریم کے ساتھ آپ کی تصویر میں کار فوکسی سے پرانی فورڈ میں تبدیل ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

جب آپ کے حالات 1977 تک متوسط طبقے جیسے تھے پھر ایسا کونسا قارون کا خزانہ ہاتھ لگا کہ1993ء میں19سالہ مریم نواز اور 17سالہ حسین نواز نے لندن میں اربوں روپے کے 4فلیٹ خرید لئے۔ جبکہ اس سال آپ نے صرف 477 روپے ٹیکس ادا کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ1990ء سے1993ء کے تین سالوں میں آپ وزیراعظم تھے آور آپ نے ٹیکس صرف 477روپے ادا کیا پھر آپ کی اولاد نے لندن میں اربوں روپے کی جائیداد اور کمپنیاں کیسے بنائیں، وہ پیسہ کہاں سے آیا، اگرپاکستان سے لندن بھیجاگیا تو کن ذرائع سے اور اگر جائز ذریعے سے تو کیا اس پر ٹیکس دیا گیا یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :