Live Updates

وزیر اعظم نے قوم کے کسی سوال کا جواب نہ دے کر پارلیمان کی توہین کی‘تحریک انصاف

وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں مظلوم بننے کی کوشش کی یا حزب اختلاف خصوصا چیئرمین تحریک انصاف کو طنز کا نشانہ بنایا

پیر 16 مئی 2016 22:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مئی۔2016ء ) تحریک انصاف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے قوم کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا،وزیر اعظم نے جواب نہ دے کر پارلیمان کی توہین کی،اگر وزیر اعظم کو پارلیمان کا احترام ہوتا تو اپنے اثاثوں کی تفصیلات ضرور پیش کرتے لیکن انہوں نے عوام سے سب کچھ چھپانے کی کوشش کی ہے ۔ترجمان تحریک انصاف نے وزیراعظم کی تقریر پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ قوم کی جانب سے وزیر اعظم کی مسترد ہونے والی تقریروں میں ایک اور کا اضافہ ہوگیا ہے ۔

ا نہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں مظلوم بننے کی کوشش کی یا حزب اختلاف خصوصاً چیئرمین تحریک انصاف کو طنز کا نشانہ بنایا ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں جان بوجھ کر چیف جسٹس کے خط کا جواب نہیں دیااور وزیر اعظم نے چیف جسٹس کی جانب سے’’ڈھونگ کمیشن مسترد‘‘ہونے کے بعد پارلیمانی کمیٹی کا شوشہ چھوڑا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے حکومتی پراپیگنڈہ مشینری کی جانب سے اٹھائے جانے والے سوالات کا شواہد اور صراحت سے جواب دیالیکن عمران خان اور حزب اختلاف کے قائدین دستاویزی شواہد اور دلیل سے سوالات پوچھ رہے ہیں اور وزیراعظم کو چاہیے ان کا دلیل سے جواب دیں ۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم اور ان کے وزرا ء الزامات اور دھمکیوں کے سہارے مہلت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :