مسلم لیگ ن کے 40 ارکان اسمبلی فارورڈ بلاک بنانے والے ہیں: شیخ رشید کا دعوی

muhammad ali محمد علی پیر 16 مئی 2016 22:48

مسلم لیگ ن کے 40 ارکان اسمبلی فارورڈ بلاک بنانے والے ہیں: شیخ رشید کا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔16مئی 2016ء) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے 40 ارکان اسمبلی فارورڈ بلاک بنانے والے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعوی کیا ہے کہ مسلم لیگ کی حکومت بڑے بحران کا شکار ہونے والی ہیں۔

(جاری ہے)

ن لیگ کے 40 ارکان پارلیمنٹ نے مل کر فارورڈ بلاک بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے آئندہ دنوں میں تمام صورتحال واضح ہو جائے گی۔