بین الصوبائی انڈر17ہاکی چیمپیئن شپ

سپورٹس بورڈ پنجاب نے 27کھلاڑی شارٹ لسٹ کرلئے

پیر 16 مئی 2016 21:42

بین الصوبائی انڈر17ہاکی چیمپیئن شپ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مئی۔2016ء) بین الصوبائی انڈر 17ہاکی چیمپیئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیرانتظام لگائے گئے تربیتی کیمپ میں 27کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیاہے، ان کھلاڑیوں میں سے ٹیم کا حتمی اعلان کیا جائے گا، چیمپیئن شپ 21سے25مئی تک راولا کوٹ میں منعقد ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

سپورٹس بورڈ پنجاب کی کوچنگ ٹیم نواز ڈوگر، شاہد نظامی اور رانا خالد اقبال نے 160کھلاڑیوں میں سے 27کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے، جن کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ان میں عبدالرحمان، آفتاب، عثمان، وقاص، مظہر، زونیر، ریحان بٹ، فرحان، بلال، ابرار، محمد علی، حسنین، رضا احمر، ارسل، اویس، علی رضا، محمد بلال ، ارشد، معظم، حسیب، وجاہت چشتی، صیام، غضنفر، مرتضیٰ یعقوب، عامر اور علی حمزہ شامل ہیں۔

ٹیم کے مینجر اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا ندیم انجم ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :