اسلام آباد کو تمباکو سموک فری شہر بنانے کیلئے ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم اختتام پذیر ہو گئی

اسلام آباد کو تمباکوکی لعنت سے پاک کرنے کیلئے پبلک سروس گاڑیوں میں انسداد تمباکو نوشی قانون کوہر قیمت پر نافذ کریں گے،میئرشیخ انصرعزیز

پیر 16 مئی 2016 21:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مئی۔2016ء) اسلام آباد کو تمباکوکی لعنت سے پاک کرنے کے لئے پبلک سروس گاڑیوں میں انسداد تمباکو نوشی قانون کوہر قیمت پر نافذ کریں گے،مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز،پبلک پوائنٹس ، ویگنوں اور بسوں کے اڈوں پر سگریٹ نوشی کے خلاف قانون پر عمل د رآمد کرایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد، اسلام آباد کو تمباکو سموک فری شہر بنانے کے لئے ٹریفک پولیس اورCA&DD کی جانب سے شروع کی گئی خصوصی مہم اختتام پذیر ہو گئی ،اس خصوصی مہم میں پبلک پوائنٹس ،ویگنوں اور بسوں کے اڈوں پر لوگوں کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی،مہم میں اسلام آباد ٹریفک پولیس اور CA&DDکے نمائندوں کی طرف سے شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ پی ایس وی گاڑیوں میں ا سٹیکرز چسپاں کئے گئے تا کہ قانون پر عملدرآمد کرایا جا سکے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کو تمباکو سے پاک شہر بنانے کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس اور(CA&DD)کے درمیان خصوصی مہم اختتام پذیر ہو گئی مہم میں اسلام آباد کے مختلف پبلک پوائنٹس ،ویگنوں اور بسوں کے اڈوں پر لوگوں کو تمباکو نوشی سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پی ایس وی گاڑیوں میں اسٹیکرز چسپاں کئے گئے اس خصوصی مہم کی اختتامی تقریب میں مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز، ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب ایس پی ٹریفک چوہدری خالد رشیداورCA&DDکے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر منہاج السراج کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا کہ اسلام آباد کو تمباکوکی لعنت سے پاک کرنے کے لئے پبلک سروس گاڑیوں میں انسداد تمباکو نوشی قانون کوہر قیمت پر نافذ کریں گے، ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب نے کہا کہ پبلک پوائنٹس ، ویگنوں اور بسوں کے اڈوں پر سگریٹ نوشی کے خلاف قانون پر عمل د رآمد کرایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی انھوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی پی اس کا ر خیر میں CA&DDکا ساتھ دے گی ،اس موقعہ پر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل CA&DDڈاکٹر منھاج السراج نے تمباکو نوشی کے انسانی صحت پر رونما ہونے والے مضر اثرات کے متعلق بریفنگ دی انھوں نے کہا کہ ہم نے آنے والی نسلوں کو تمباکو نوشی جیسی لعنت سے بچانا ہے اس موقع پر پندرہ ہزار سے زائد گاڑیوں کے ڈرائیورز اور کنڈکٹرز کو آگاہی فراہم کی گئی جبکہ سینکڑوں پی ایس وی گاڑیوں پر اسٹیکرز اورشہریوں میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :