وزیرعظم محمد نواز شریف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی حیرانی کے سوا ان کے ہر سوال کا جواب دیدیا‘ مریم نواز

تقریر سے اپوزیشن لا جواب ہو گئی ،غالباًوزیراعظم کی پیش کی ہوئی وضاحت اس سے بہت بڑھ کر تھی جس کی اپوزیشن توقع کر رہی تھی

پیر 16 مئی 2016 21:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مئی۔2016ء ) وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی حیرانی کے سوا ان کے ہر سوال کا جواب دیدیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر سے اپوزیشن لا جواب ہو گئی ۔انہوں نے مزید کہا کہ غالباًوزیراعظم نوازشریف کی پیش کی ہوئی وضاحت اس سے بہت بڑھ کر تھی جس کی اپوزیشن توقع کر رہی تھی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے قومی اسمبلی میں خطاب کے بعد مریم نواز نے سوشل میڈیا سے پے در پے پیغامات شیئر کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔مریم نواز نے اپنے پیغامات کی ابتداء شیر کے نعرے سے کی ۔مریم نواز نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر نے اپوزیشن کی بولتی بند کر دی ۔وزیر اعظم نے اپوزیشن کی حیرانی کے سوا ہر سوال کا جواب دے دیدیا ہے۔ مریم نواز نے اس موقع پر دبئی میں اپنے دادا کی گلف سٹیل کے افتتاح کے موقع پر لی گئی یادگاری تصویر بھی شیئر کی۔