وزیراعظم محمد نواز شریف کے پیر کو قومی اسمبلی سے خطاب کے دوران مہمانوں اور پریس گیلری کھچا کھچ بھری ہوئی تھی

پیر 16 مئی 2016 21:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مئی۔2016ء ) وزیراعظم محمد نواز شریف کے پیر کو قومی اسمبلی سے خطاب کے دوران مہمانوں اور پریس گیلری کھچا کھچ بھری ہوئی تھی پریس گیلری میں قومی اسمبلی کی معمول کی کوریج کرنے والے صحافیوں کے علاوہ اینکر پرسن ، کالم نگاروں اور تجزیہ نکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی جگہ کی کمی کے باعث صحافیوں نے پریس گیلری کی سیڑھیوں پر بیٹھے کر اپنے فرائض منصبی سر انجام دیئے ۔