انگلینڈ نے یورو کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے 24 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

مانچسٹر یونائیٹڈ کے 18 سالہ سٹرائیکر مارکوس رشفوڈ کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا

پیر 16 مئی 2016 19:55

انگلینڈ نے یورو کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے 24 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مئی۔2016ء) انگلینڈ نے یورو کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے 24 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیاہے جس کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے 18 سالہ سٹرائیکر مارکوس رشفوڈ کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ٗ یورو کپ 10 جون سے فرانس میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے مینجر رائے ہوجسن نے یورو کپ 2016 کیلئے 24 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ٗ تھیو والکوٹ، فل جیگ اور ماک نوبل ٹیم میں جگہ حاصل کرنے میں ناکام رہے ٗاعلان کردہ سکواڈ میں جوہارٹ، فریزر فروسٹر، ٹام ہیٹن، گیری کاہیل، کرس سمیلنگ، جان سٹونز، کائل واکر، رائن برٹرینڈ، ڈینی روز، نتھینیئل کلین، ڈیل ایلی، روز بریکلی، فابیان ڈیلف، ایرک ڈائر، ڈینی ڈرنکواٹر، جورڈن ہینڈرسن، ایڈم لیلانا، جیمز ملنر، رحیم سٹرلنگ، اینڈروس ٹاؤنسینڈ، جیک ولشیئر، وین رونی، ہیری کین، جمی وارڈی، ڈینیئل سٹریگ اور مارکوس رشفورڈ شامل ہیں۔