بھارت کے عمرہ رسید کرکٹر دیپک شودھان 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

پیر 16 مئی 2016 19:51

بھارت کے عمرہ رسید کرکٹر دیپک شودھان 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مئی۔2016ء) کیرئیر کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سنچری کرنے والے بھارتی کرکٹر دیپک شودھان 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئے وہ بھارت کے عمر رسیدہ ٹیسٹ کرکٹر تھے جنہیں رواں سال فروری میں معلوم ہوا کہ وہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہیں اور اسی بیماری کے باعث ہی ان کا انتقال ہوا ہے۔ انہوں نے زندگی کی آخری لمحات احمد آباد میں اپنی رہائش گاہ پر گزارے۔

(جاری ہے)

شودھان نے 1952ء میں 25 سال کی عمر میں ٹیسٹ کیپ حاصل کی اور کلکتہ کے ایڈن گارڈنز میں پاکستان کے خلاف پہلا میچ کھیلا جس میں انہوں نے سنچری سکور کر کے ریکارڈ بنایا۔ اس میچ میں بھارتی ٹیم کے 179 رنز پر 6 کھلاڑی آ?ٹ ہو چکے تھے جب شودھان بیٹنگ کیلئے میدان میں آئے۔ انہوں نے پہلے ہی میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 110 رنز بنائے اور کیرئیر کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سنچری بنانے کا ریکارڈ بنایا۔

متعلقہ عنوان :