نیشنل آرٹ گیلری میں 10 روزہ ڈرائنگ کی ورکشاپ شروع ہوگئی

پیر 16 مئی 2016 17:18

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مئی۔2016ء) نیشنل آرٹ گیلری میں ڈرائنگ کی ورکشاپ شروع ہوگی۔نیشنل آرٹ گیلری ذرائع کے مطابق فیگوریٹو اینڈ کنسیپچوئل ڈرائنگ کی ورکشاپ میں مایہ ناز آرٹس علیم داد خان تربیت د یں گے۔

(جاری ہے)

10 روز تک جاری رہنے والی ورکشاپ میں شرکت کے لئے ملک بھر سے نوجوان آرٹسٹوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔واضح رہے کہ نیشنل آرٹ گیلری میں ایسی ورکشاپ کا انعقاد معمول کی سرگرمیوں کا حصہ ہے جن کا مقصد نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔