لوک ورثہ میں ڈھولک گیت مقابلہ 26 مئی کو منعقد ہوگا

پیر 16 مئی 2016 17:18

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مئی۔2016ء) لوک ورثہ نے روایتی موسیقی کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے ہیں اور اس ضمن میں ڈھولک گیت مقابلہ 26مئی کو منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں مختلف سکولوں اور کالجوں کے طلباء نے رجسٹریشن کرائی ہے۔ ہمارے ہاں شادہ بیاہ کے موقع پر خواتین گیتوں میں ڈھولک بجاتی ہیں اور اس فنکشن میں رشتہ دار خواتین شرکت کرتی ہیں ۔لوک ورثہ اس کلچر کو زندہ کرنے کیلئے فیملیز کو مدعو کیاہے۔