دبئی: ” کیرئیر یو اے ای“پارکس اینڈ رزارٹس نے تھیم پارک کے لیے بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا

پیر 16 مئی 2016 17:03

دبئی: ” کیرئیر یو اے ای“پارکس اینڈ رزارٹس نے  تھیم پارک کے لیے بھرتیوں ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔16مئی 2016ء) : دبئی تھیم پارک میں ملازمت کے خواہاں افراد کے لیے خبر ہے کہ” کیئر یو اے ای“ میں دبئی پارکس اینڈ رزارٹس نے تھیم پارک کے لیے مطلوب افراد کے لیے 16مئی سے 18مئی تک انٹرویو کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں تھیم پارک کے لیے باقاعدہ انٹرویو کا سلسلہ ہو گا اور کامیاب امیدواروں کو موقع پر ہی کنٹریکٹ مل جائے گا۔

(جاری ہے)

ان انٹرویو کا مقصد مقامی طور پر ہو نہار افراد کو ملازمت کو بھی مواقعے فراہم کرنا ہیں۔ سعودائزیشن پالیسی کی طرح ایمریٹائزیشن پالیسی کے تحت پارکس اینڈ رِزارٹس کے لیے 1000اماراتی شہریوں کو ملازمت کے موقع ملے گا۔ اسکے علاوہ ملازمت کے متلاشی افراد ان دس افراد سے بھی مل سکتے ہیں جو ابھی امریکہ سے مختلف تھیم پارکوں کا دورہ کر کے آئے ۔ تا کے ان کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ْ یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ تارکین وطن افراد کی بھی اس میں سلیکشن ہو رہی .

متعلقہ عنوان :