Live Updates

پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے سرکاری سکولوں میں مضر صحت پانی کے خلاف تحریک التواء کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی

گرم اور مضر صحت پانی پینے سے بچے پیٹ، یرقان ،بخار، ٹائی فیڈ اور گلے کے امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 16 مئی 2016 16:49

پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے سرکاری سکولوں میں مضر ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16مئی۔2016ء) : تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے سرکاری سکول میں مضر صحت پانی کے خلاف تحریک التواء کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے ،جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں قائم سرکاری سکولوں میں سے اکثریتی سکولوں میں بچے مضر صحت بدبو دار، گندہ اور جراثیم زدہ پانی پینے پر مجبور ہیں اور ٹھنڈے اور صاف پانی کے لئے جمع ہونے والے لاکھوں روپے ماہانہ کے فنڈ مبینہ طور پر ہڑپ کر جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس میں فروغ تعلیم فنڈز اور این ایس پی فنڈز کی پانی کے کولرز کی خریداری اور ٹینکیوں کی مرمت کے نام پر بوگس رسیدیں تیار کر کے افسران کو مطمئن اور سب اچھاکی رپورٹ دی جاتی ہے، گرم اور مضر صحت پانی پینے سے بچوں کی ایک بڑی تعداد پیٹ، یرقان ،بخار، ٹائی فیڈ اور گلے کے امراض کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات