آئی پی ایل ، کیوی کمنٹیٹر ڈینی موریسن پر ”سکھ“ کا روپ دھارنے پر شدید تنقید

پیر 16 مئی 2016 16:44

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مئی۔2016ء)سابق کیوی فاسٹ بالر ڈینی موریسن کھیلوں کی براڈکاسٹنگ میں تفریح فراہم کرنے کے اعتبار سے سرفہرست سمجھے جاتے ہیں تاہم آئی پی ایل کے ایک میچ کے دوران نقلی سکھ بننا انہیں مہنگا پڑ گیا۔

(جاری ہے)

موہالی میں آئی پی ایل کے 9ویں ایڈیشن میں کنگز الیون پنجاب اور رائل چیلنجرز بنگلور کے مابین میچ سے قبل ڈینی موریسن سرخ پٹکا اور نقلی داڑھی لگا کر سکھ بنے جو انہیں مہنگا پڑا اور سوشل میڈیا پر ان کیخلاف کڑی تنقید شروع ہو گئی۔

متعدد افراد کا کہنا تھا کہ ان کا ایسا کرنا کسی طرح بھی قابل قبول نہیں تھا،موریسن کے سابق ساتھی سکاٹ سٹائرس نے تو ان کی بھرپورحمایت کی لیکن ڈینی موریسن کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا روپ دھارنے کے لیے براڈکاسٹرز نے کہا تھا