نیشنل بینک انٹر گروپ T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو میچوں کا فیصلہ

پیر 16 مئی 2016 16:19

نیشنل بینک انٹر گروپ T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو میچوں کا فیصلہ

کراچی ۔ 16 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مئی۔2016ء) نیشنل بینک انٹر گروپ ڈویژن T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کے مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا، رسک مینجمنٹ گروپ ماورکس نے لاجسٹک لائنز کو باآسانی 59 رنز سے ہرا دیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کر تے ہو ئے مقرررہ 20 اوورز میں 7 وکٹو ں کے نقصان پر 149 رنز بنائے، شاکر احمد نے 42، فیضان نبی نے 27، فرحان اسلم نے 19 اور طلحہ ظفر نے 14 رنز اسکور کئے۔

شاہد مشتاق نے 23 رنز کے عوض 3، شعیب الرحمان جونیئر نے 37 رنز کے عوض 2 جبکہ احمدعلی اور جاوید عامل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں لاجسٹک لائنز 90 رنز بناکر آوٹ ہو گئی۔ میچ میں نیشنل بینک کے گروپ چیف طارق جمالی اور ناہید سلطانہ مہمان خصوصی تھے جبکہ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں آئی بی جی یونائیٹڈ نے ٹی ایم جی ٹریڈیرز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

آئی بی جی یونائٹیڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے جس میں محمد نعیم کی 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز تھی۔ جواب میں مطلوبہ اسکور ٹی ایم جی ٹریڈرز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ اس میچ کے مہمان خصوصی مسعود کریم شیخ تھے جبکہ چیف آرگنائزر اویس اسد خان، غلام محمد خان، انور فاورقی، سعید آزاد اور عظمت اللہ خان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :